گجرات کی خبریں 27/6/2016

GPI News

GPI News

گجرات (جی پی آئی) دنیا بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم علی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ امام بارگاہ حسینیہ میں تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں ذاکر اہل بیت عدنان لیاقت حسین پدھراڑ ‘ علامہ زمان حسینی’ آغا مبارک علی موسوی’ پروفیسر سرفراز حسین جعفری نے خطاب کیا۔ ذاکر اہل بیت عدنان لیاقت حسین پدھراڑ نے تابوت شبیہہ حضرت علی برآمد کروایا۔ اور حرم غازی عباس علمدار عراق پر لہرائے جانیوالے متبرک علم پاک کی زیارت کروائی گئی۔ شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ اعمال شب بیداری علامہ سید مبارک علی موسوی نے کرائے۔ عزاداران نے ماتم داری کی۔ زنجیر زنی کی گئی۔ اس موقع پر صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ’ پروفیسر سرفراز جعفری’ آغا مبارک علی موسوی ‘ وقار الحسن ہیرا’ سید الطاف عباس کاظمی و دیگر نے عزاداران کی خدمت کا بیڑا سرانجام دیا اور شب بیداری کا اہتمام کیا۔ ریسکیو 1122 ‘ ٹی ایم اے کی ٹیمیں موجود تھیں۔ پولیس کی طرف سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ ڈی پی او گجرات کامران ممتاز نے انتظامات چیک کئے۔ اور ساری رات سخت نگرانی میں عزاداری ہوتی رہی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) سالانہ محفل ختم قرآن پاک اور عبادات لیلة القدر جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں 27 رمضان المبارک 2 جولائی بروز ہفتہ کو منعقد ہو گی۔ جس کی صدارت صاحبزادہ حسن محمود شاہ گجراتی کریں گے۔ یہ محفل بعد از نماز تراویح شروع ہو گی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) لاہور سمائلنگ فلاورز روٹری کلب کے زیراہتمام دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں مستحقین کو عید گفٹ اور زکوٰة تقسیم کی گئی۔ تقریب کی صدارت لاہور سمائلنگ فلاورز روٹری کلب کے صدر پروفیسر جاوید علی چوہدری نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر فہیم ملک ڈین فیکلٹی یونیورسٹی آف گجرات’ دیگر مہمانوں میں وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان تنویر احمد’ نائب صدر روٹری کلب شہزاد شفیق شرقپوری ‘ گوجرانوالہ سے جمیل احمد’ میاں انوار الحق’ محمد اکبر و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈین UOG ڈاکٹر فہیم ملک نے کہا کہ کوئی کسی کو کچھ نہیں دے سکتا ‘ اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کا رزق لکھ دیا ہے اور ہر کوئی کسی دوسری کے وسیلے سے کھاتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے رزق میں سے مستحقین کو انکا حصہ دیں تاکہ وہ بھی خوشیاں منا سکیں۔ میں لاہور سمائلنگ فلاورز روٹری کلب کے ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک نیک مقصد کیلئے کام کیا میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ صدر لاہور سمائلنگ فلاورز روٹری کلب صدر پروفیسر جاوید علی چوہدری نے کہا کہ ہم کسی کو دے کر احسان نہیں کر رہے ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ ان لوگوں کی دعائوں کی وجہ سے ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جس کا جو حصہ ہے اس تک پہنچے۔ ہم ان تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں جو ہماری دعوت پر یہاں تشریف لائے اور ہمیں نیکی کے کام میں حصہ لینے کی توفیق بخشی۔ ہم لاہور سمائلنگ فلاورز روٹری کلب کی طرف سے لاہور میں لٹریسی اور دیگر پراجیکٹ کر رہے ہیں ہم گجرات میں بھی شہزاد شفیق شرقپوری کے تعاون سے مختلف پراجیکٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ روٹری کلب کا مقصد ہی خدمت خلق ہے۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے لاہور سمائلنگ فلاورز روٹری کلب کے صدر جاوید اے چوہدری ‘ ڈین ڈاکٹر فہیم ملک’ کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا ۔ اس موقع پر سینکڑوں مرد و خواتین کو لاہور سمائلنگ فلاورز روٹری کلب کی طرف سے عید گفٹ دئیے گئے انکے لئے بھی شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں یوم علی کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل ذکر علی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف صاحبزادہ پیر سید محمود حسن شاہ گجراتی بخاری قادری نے کی۔ صاحبزادہ فیضان الحسن شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ ممتاز ثناء خوان رسول قاری شفقت اللہ قادری’ مظہر عزیز بٹ’ و دیگر نے ہدیہ نعت بحضور ۖ پیش کیا۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں عظیم الشان یوم علی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر انتصار الحسن سروری قادری نے کی۔ جبکہ ممتاز عالم دین علامہ سید ولایت علی سروری قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ جبکہ ممتاز ثناء خوان رسول نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء کیلئے پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) یوم علی کے موقع پر ٹی ایم اے گجرات کی کارکردگی ناقص ترین رہی۔ امام بارگاہ حسینیہ کے باہر اور مچھلی چوک کے ارد گرد گندگی کے انبھار لگے رہے۔ مقامی فضل پلازہ کے مالکان کی جانب سے فٹ پاتھ کو بھی گھیرے رکھا گیا جس سے خواتین و خضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر جن لوگوں نے فٹ پاتھوں پر قبضہ کر رکھا ہے انکے خلاف کارروائی کی جائے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) واہ رے واہ ٹی ایم اے ۔ ایک طرف تو عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ تو دوسری جانب ٹی ایم اے گجرات کے ڈرائیور کی فضول خرچیاں عروج پر ہیں۔ گزشتہ روز حسینیہ ٹرسٹ کے باہر ٹی ایم اے کے ٹریکٹر تین گھنٹے تک سٹارٹ کھڑے رہے۔ ڈرائیور موبائل پر مصروف رہا اور عوام کے خون پسینے سے کی کمائی کے ٹیکس سے لایا گیا پٹرول جلتا رہا ۔ جب اس ڈرائیور سے ٹریکٹر کو بند کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ڈرائیور نے کہا کہ یہ ٹریکٹر دھکا سٹارٹ ہے ویسے بھی ہم نے کون سا حساب دینا ہے۔ ٹی ایم او خرم ترہنگی کو بذریعہ ٹیلی فون آگاہ کیا گیا تو جنہوں نے فوری ایکشن لیا۔ عوامی حلقوں نے احتجاج کیا ہے کہ ٹی ایم اے میں ڈیزل کا حساب رکھا جائے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) یونیورسٹی آف سائوتھ امریکہ اور ایرانی یونیورسٹیز کے درمیان سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام ‘ فیکلٹی ایکسچینج پروگرام اور کلچر وزٹ کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ گزشتہ روز یونیورسٹی آف سائوتھ افریقہ کے وائس چانسلر میاں عمران مسعود کی دعوت پر ڈی جی کلچرز خانہ فرہنگ ایران محمد اکبر نے وزٹ کیا اور یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیا کی کاوشوں کو سراہا۔ یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیا فارسی زبان کے پروگرام بھی چلا رہی ہے۔ ڈی جی کلچر سنٹر خانہ فرہنگ ایران محمد اکبر نے اعلان کیا کہ جلد ہی خانہ فرہنگ ایران میں جلد نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیا کو دعوت دی جائیگی۔