دنیا بھر میں 2000 کے بعد ملیریا سے اموات میں 60 فیصد کمی آئی

Malaria Patients

Malaria Patients

جنیوا (جیوڈیسک) براعظم افریقہ میں پندرہ سال کے عرصے میں ملیریا کے ساٹھ کروڑ کیسز کو روکا گیا جبکہ دنیا بھر میں اس مرض سے اموات میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ایک تحقیق کے مطابق براعظم افریقہ میں سن دو ہزار کے بعد ملیریا سے بچاؤ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں تقریباً ساٹھ کروڑ تریسٹھ لاکھ کیسز کو روکا گیا جبکہ دنیا بھر میں اس مرض سے اموات میں 60 فیصد کمی آئی۔

افریقہ میں ملیریا کے شکار مریضوں کی تعداد میں بھی پچاس فیصد تک کمی ہوئی، اس وقت افریقہ کے کئی ممالک ملیریا کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔