دنیا میں ہر شخص کو کسی نہ کسی سے محبت اور عقیدت ہوتی ہے۔ سردار احمد عالم

Habibabad

Habibabad

حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے) دنیا میں ہر شخص کو کسی نہ کسی سے محبت اور عقیدت ہوتی ہے جس کے ذکر سے جسم و جاں کو سکون و اطمینان ملتا ہے مگر عالم اسلام میں قوم مسلم کے دلوں کی بیداری تب ہوتی ہے جب محبوب خدا اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ۖکا ذکر خیر ہو۔

اس سعادت کو حاصل کرنے اور اس عظیم ذات اقدس پر عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرنے کے لیے مرکزی میلاد کمیٹی حبیب آباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں علاقہ بھر سے ہزاروںفرزندان توحید اور عاشقان رسول ۖنے شرکت کر کے یاد مصطفی ۖسے اپنے دلوں کو منور کیا۔

محفل میلاد کی صدارت جناب پیر طریقت رہبر شریعت پیر سردار احمد عالم صاحب نے کی جبکہ شاہد محمود قادری،احمد علی حاکم،علی رضا قادری،حافظ نور سلطانی ،جعفر سلطانی نے ا س نورانی و روحانی محفل میں نبی اکرم ۖکے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے میلاد کمیٹی کی طرف سے حاضرین وشرکا ء میں 9عدد عمرہ کے ٹکٹ اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔

محفل کے انعقاد کے سلسلہ میں چوہدری شہزاد احمد ،منظور احمد،عبدالرزاق،اختر علی شاکر ،بشیر احمد جمیل احمد ،محمد انور،حاجی فیصل،اختر سلیم،وقاص زرگر،استاد زوار،صفدر بھٹی،چاند زرگر،شیخ ظفر،شبیر درزی نے اہم کردار ادا کیااس موقع پر مقامی پولیس چوکی حبیب آباد کے انچارج سید ثقلین بخاری کی طرف سے فول پروف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گے۔

حبیب آباد پریس کلب کے عہدیداران رشید احمد نعیم،امجد علی چوہدری،ظفر اقبال،شفاقت زرگر،غلام محی الدین،رانا تنویر اسلم ،ملک ظہور گڈگور،محمد عرفان ،محمد کاشف،شاہ محمد،رمضان سیال،محمد عرباض رشید نے محفل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

رشید احمد نعیم صدر الیکڑونک میڈیا پتوکی