نئے چینی قمری سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام

Mustafa Zahid Awan

Mustafa Zahid Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں چینی باشندوں نے نئے چینی قمری سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا، کاتالان دارلحکومت بارسلونا میں بھی رنگا رنگ تقریب کا اہتما م ہوا،جسے 40 چائینز اور10 کاتا لان فیڈریشنز نے مل کر کیا تھا۔تقریب کا افتتاح بلدیہ بارسلونا کی خاتون میئر اداکولاؤ نے گھنٹی بجا کر کیا۔تقریب میں چینی ،مقامی اور سیاحوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

اس دن کی مناسبت سے لوگوں نے’’برتھ‘‘(روزہ)رکھا تو کہیں مندروں میں اجتماع ہوئے اور کہیں لوگوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ دن گزارا۔نئے چینی قمری سال کو ’’بندر کا سال‘‘قرار دیا گیا ہے۔روایات کے مطابق چائینز 4714 ء قبل مسیح آئے اور ان کا نشان بندر ہے جو کہ مساوات کی علامت ہے۔نئے سال کے دن کی مناسبت سے روایتی لباس پہنے بچوں کے گروپ نے شاندار رقص کیا جبکہ نوجوانوں نے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا۔

میوزک ، آرٹ اور بین الا ثقافتی پریڈ ہو ئی، بارسلونا میں نئے قمری سال کی تقریب کے دوران جانوروں کے ملبوسات پہننے آرٹسٹوں نے روایتی رقص پرفارم کیا،فنکاروں نے شاندار پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لیے۔اس موقع پر بندر، ڈریگن اور لائن ڈانس کی شاندار پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں۔اسٹیج پر فنکارو ں نے قدیم وجدید چین کے میوزک کو پیش کیا گیا وہیں سڑکوں اور گلیوں میں لوگوں کو چائیز ثقافت اور قدیم رویات دکھائی گئی اور داد تحسین حاصل کی جس سے ہزاروں افراد چین کی ثقافت سے لطف اندوز ہو تے رہے۔یادرہے کہ کاتالونیا میں 51ہزار448چینی باشندے مقیم ہیں۔