عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام سالانہ محفل ذکر

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام سالانہ محفل ذکر شہدائے کرب و بلا زیر سرپرستی جانشین ابو البیان صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی آج بروز ہفتہ بوقت صبح 11 بجے تا نماز عصر درگاہ حضرت ابو البیان 121 بی ماڈل ٹائون میں منعقد ہو رہی ہے۔

اس محفل سے صاحبزادہ پیر محمد عتیق رحمان مجددی،سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھانگری شریف ،علامہ سید زبیر احمد شاہ بخاری راولپنڈی کہوٹہ اور ابو طاہر محمد عبدالعزیز چشتی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

جبکہ نعت شریف اور تلاوت قرآن پاک کے لیے سید صداقت علی شاہ لاہور ، قاری خادم بلال مجددی ، اختر حسین قریشی ،محمد عارف ماجد مجددی ، ظہیر الحسن جرال ،حافظ عبدالطیف اگو کی، صوفی ہاشم علی اور طالب حسین یمنی مجددی کے علاوہ ملک کے نامور علمائے کرام ، مشائخ عظام ، ڈاکٹر ، پروفیسر ز اور سول سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔