ورلڈ ٹی 20، پاکستانی شاہین آج نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گے

Pakistan vs New Zealand

Pakistan vs New Zealand

موہالی (جیوڈیسک) گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اورنیوزی لینڈ موہالی کے پی سی اے اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان کی قیادت شاہد آفریدی اور کیویز کی کین ولیم سن کریں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ محمد حفیظ گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔ پروفیسر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر فٹ ہو گئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے جبکہ وہاب ریاض کی میچ میں شرکت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہو گا۔

بوم بوم الیون نے بنگلادیش کو ہرانے کے بعد روایتی حریف بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ ناقابل شکست ہے۔ کیویز نے افتتاحی میچ میں بھارت کو ٹھکانے لگانے کے بعد روایتی حریف آسٹریلیا کو شکست دی۔