پیرس میں شاندار عالمی مشاعرہ اور معروف شاعرہ سمن شاہ کی کتاب ہمیشہ تم کو چاہیں گے کی رسم پذیرائی

Suman Shah

Suman Shah

تفصیلات کے مطابق پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام پہلے عالمی مشاعرہ کی شاندار تقریب سات جون کو منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں یورپ بھر سے ممتاز شعراء کرام کی شرکت متوقع ہے۔ تقریب کے پہلے حصے میں فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ کے دوسرے شعری مجمو عہ کی رسمِ پذیرائی ہو گی۔ دوسرے حصے میں عالمی مشاعرہ میں شعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ اور پروگرام کے آخری حصے میں محفل موسیقی کا اہتمام ہو گا۔ مذید تفصیلات سے جلد مطلع کیا جائے گا