عالمی شہرت یافتہ باکسر محمدعلی کی 74 ویں سالگرہ

Muhammad Ali

Muhammad Ali

نیویارک (جیوڈیسک) محمدعلی نے 17 جنوری 1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا تاہم انہوں نے 70ء کی دہائی میں اسلام قبول کر لیا تھا۔

انہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب 60ء کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔ تمغہ جیتنے کے بعد محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا رہا لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا۔

40 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ ریٹائر منٹ کے بعد بہت سے فلاحی کاموں میں حصہ لیا۔ محمد علی نے ہمیشہ کھیل، نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی ۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد علی کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص بن گئے۔