ورلڈ ٹی 20، پہلا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

England vs New Zealand

England vs New Zealand

نیو دہلی (جیوڈیسک) فائنل کی دوڑ میں آج انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم دہلی میں کھیلا جائے گا۔

این مورگن انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کین ولیم سن کیویز کی کمان سنبھالیں گے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ٹی 20 مقابلوں میں انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک 13 میچوں میں آمنے سامنے ہوئیں۔ جن میں سے 4 میں کیویز نے میدان مارا جبکہ 8 میچز انگلینڈ کے نام رہے اور ایک میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ریکارڈ بک میں نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ چار بار مدمقابل ہوئے۔ دو میچز میں کیویز نے فتح کا جھنڈا گاڑھا جبکہ دو میچز انگلینڈ نے جیتے۔