ورلڈ ٹی 20، فائنل میں آج انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلہ ہو گا

 West Indies

West Indies

کولکتہ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ آج کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہو گا۔ ٹائٹل میچ میں انگلش ٹیم کو کالی آندھی کا چیلنج درپیش ہو گا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت ڈیرن سیمی جبکہ اوئن مورگن انگلش ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا۔ دوسری جانب کالی آندھی نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملایا۔

سپر ٹین مرحلے میں دونوں ٹیموں نے چار میں سے تین میچز جیتے۔ گروپ اسٹیج میں کالی آندھی نے انگلش ٹیم کو 6 وکٹوں سے دھول چٹائی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔