دنیا کی عارضی زندگی میں کئے گئے نیک اعمال ہی آخرت میں کام آئیں گے، قاری محمد کفایت

Fatah Pore

Fatah Pore

لیہ (نامہ نگار) دنیا کی عارضی زندگی میں کئے گئے نیک اعمال ہی آخرت میں کام آئیں گے،رب کریم اپنے پیارے بندوں کو ہی مختلف امتحانوں میں ڈال کرانکی آزما ئش کرتا ہے اور اس میں کامیاب ہونے والوں کیلئے اجر عظیم ہے۔

سانحا ت میں صبر کر نا ہی اہل ایمان کا وطیرہ ہے،ان خیا لات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا قاری محمد کفایت اللہ، قمر عباس دھول،چوہدری نیا ز گجر و دیگر نے گزشتہ روز فتح پور کے نواحی گا ئوں چکنمبر 105/MLمیں زہریلی مٹھا ئی سے جاںبحق ہو نے والے ایک ہی خاندان کے13 تیرہ افراد کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ رسم قل خوانی میں خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

رسم قل خوانی میں ڈی سی او لیہ،ڈی پی اولیہ،اراکین قومی و صوبا ئی اسمبلی ،سیا سی ،سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بھاری تعدا د میں شرکت، دعائے مغفرت کے دوران رقت آمیز مناظر، ہر آنکھ اشکبار، لوگوں کی ہچکیا ں بندھ گئیں،قل خوانی کے بعد ڈی سی او، ڈی پی او، اراکین اسمبلی کی متاثرہ گھرانے آمد، آپکا عزم و حوصلہ پہا ڑوں سے بھی بلند ہے،اللہ پاک آپ پر خصوصی کرم کرے گا، ہر صورت آپکو انصاف فراہم کیا جائیگا۔

ڈی سی او لیہ و ڈی پی او لیہ کی عمر حیات سے گفتگو،ایمبولینسز کے کرایوں و دیگر اخراجا ت کی مد میں بھی مختلف لوگوں کی جانب سے خر چ کی گئی رقم کی ڈی سی او لیہ نے سرکاری فنڈز سے ادائیگی کر دی،عمر حیات اور اہل علاقہ کا ڈی سی او اور وزیر اعلی پنجاب کو خراج تحسین۔ تفصیل کے مطا بق کروڑکے نواحی گا ئوں چکنمبر 105/MLمیں زہریلی مٹھا ئی سے جاںبحق ہو نے والے ایک ہی خاندان کے 13تیرہ افراد کے ایصال ثواب کیلئے چک کی مسجد میں رسم قل خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اہل علا قہ اور ٹی ایم اے کروڑ نے انتظا ما ت کئے،رسم قل خوانی سے خطاب کر تے ہو ئے ممتاز عالم دین مولانا قاری محمد کفایت اللہ،قمر عباس دھول و دیگر علما ئے کرام نے کہا کہ دنیا کی عارضی زندگی میں کئے گئے نیک اعما ل ہی آخرت میں کام آئیں گے،رب کریم اپنے پیا رے بندوں کو ہی مختلف امتحا نو ں میں ڈال کرانکی آزما ئش کرتا ہے اور اس میں کامیا ب ہو نے والوں کیلئے اجر عظیم ہے،سانحا ت میں صبر کر نا ہی اہل ایمان کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر حیا ت کے پو رے گھر اور علاقہ کے دیگر لوگوں پر ٹوٹ پڑ نے والی یہ قیامت اور سانحہ بے حد المنا ک ہے جس پر معبود حقیقی سے رحم و کرم کی التجا ہی کی جا سکتی ہے،علما ئے کرام کے ایمان افروز خطاب سے ہر آنکھ اشکبار ہو تی رہی،قل خوانی میں خطاب کر تے ہو ئے سابق تحصیل نا ئب نا ظم کروڑ چوہدری نیاز محمد گجر نے کہا کہ سانحہ کی مکمل تحقیقات اور میرٹ پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی تک چین سے نہ بیٹھیں گے۔

رسم قل خوانی میں ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد،ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیا،سابق وزیر زراعت پنجاب ملک احمد علی اولکھ،ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن،ایم پی اے عبد المجید خان نیا زی،سا بق ایم پی اے ملک عبد الشکور سواگ،رائے صفدر بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ تنویر یزداں خان،رہنما (ن) لیگ رانا اعجاز سہیل،سید الطاف شاہ،چوہدری لیاقت گجر،عمران جمیل، چوہدری پرویز اختر ،چوہدری قیصر ارشاد،حا جی یسین،چوہدری اکرم ایڈووکیٹ،مبشر نعیم چوہدری، چوہدری رفیع گجر،چوہدری اکمل گجر ،چوہدری عبد الستارگجر ایڈووکیٹ، چوہدری طارق گجر،چوہدری منشاء جٹ،رانا مختارشاکر،کونسلر چوہدری وحید،ملک اقبال جگ،چوہدری امجد، استاد حیدر، چوہدری پرویز ایڈووکیٹ، چوہدری اظہار کاہلوں،حاجی افضل، چوہدری محمد حسین گجر،چیف آفیسر بلدیہ فتح پور چوہدری جعفر علی،سمیت اہل علاقہ نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہو ئے بھی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،ہر آنکھ اشکبار ہو گئی اور لوگو ں کی ہچکیاں بندھ گئیں۔قل خوانی کے بعد ڈی سی او ،ڈی پی او ،اراکین اسمبلی ودیگر معززین نے عمر حیا ت کے گھر جا کر بھی دعائے مغفرت کی،اس موقع پر ڈی سی او لیہ نے اس سانحہ کے دوران مختلف لو گوں کی جانب سے ایمبولینسز و دیگر اخراجات کی مد میں خر چ ہو نے والی رقم کی بھی سرکاری فنڈز سے ادائیگی کردی۔

ڈی سی او اور ڈی پی او لیہ نے متاثرہ خاندان کے سربراہ عمر حیات سے کہا کہ آپکا حوصلہ پہاڑوں سے بھی بلند ہے اور انشا ء اللہ رب کریم آپ پر اپنا خصوصی کر م کر یگا،ہر صورت آپکو میرٹ پر انصاف فراہم کیا جا ئیگا۔عمر حیات اور اہل علاقہ نے ڈی سی اولیہ اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔