دنیا بھر سے غازی انتیپ دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

Ambulance

Ambulance

ترکی (جیوڈیسک) غازی انتیپ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے جس میں 50 افراد جان بحق ہوگئے ہیں دنیا بھر سے شدید مذمت کرنے اور تعزیتی پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی اَکن جی بے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں اسے غیر انسانی واقعے کو ترکی کو انتشار کا شکار بنانے کے لیے کیے جانے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے عوام کی جانب سے اس موقع پر ہم بھر پور یکجتی کا اظہار کرتے ہوئے ترک عوام کےدکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے اس ہولناک حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کے کے لیے جلد از جلد صحت یان ہونے کی دعا کی ہے۔

آذربائیجان نے ترکی کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے غازی انتیپ میں میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد تعزیت کا پیغام روانہ کیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کے نام تعزیتی پیغام میں صدر الہام علی ایف نے غازی انتیپ میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے دہشت گردی کے ہولناک حملے کی شدمید مذمت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سخت اور واضح اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس حملے میں جان بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور ترک عوام سے آذربائیجان کے عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔