دنیا بھر کی خواتین کیلئے امہات المومنین رول ماڈل ہیں۔ عمر دراز نہرا

Lahore

Lahore

لاہور (نامہ نگار) سیاسی وسماجی شخصیت مولانا محمد عمر دراز نہرا نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی خواتین کیلئے امہات المومنین رول ماڈل ہیں۔ خواتین کی بقاء اسلامی تعلیمات میں ہے۔

قرآن پاک میں عورت کے مکمل حقوق موجود ہیں۔ ضنف نازک کے حقوق مغربی تہذیب نے پامال کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش پر”عورت اور اسلام”کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مز ید کہا کہ دنیا بھر کی مسلم وغیر مسلم خواتین کیلئے رول ماڈل امہات المومنین ہیں جنکی زندگی پرعمل پیرا ہو کر خواتین معاشرے میں ترقی کر سکتیں ہیں۔

سرداران خاتون جنت سیدہ حضرت فاطمہ نے اپنی رحلت کے وقت فرمایا تھا کہ میرا جنازہ رات کی تاریکی میں اٹھارکر فوری دفنا دیا جائے۔