ریسلنگ کے کھلاڑی جو قاتل بن گئے

Great Khali

Great Khali

نیویارک (جیوڈیسک) ریسلنگ کے دوران اکثر ریسلرز طاقت کے نشے میں اتنے پاگل ہو جاتے ہیں کہ وہ کھیل کو موت کے کھیل میں بدل دیتے ہیں۔ ان میں مشہور ریسلرز بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے حریف کو ایسا مارا کہ وہ زندگی کے بازی ہی ہار گیا۔

دی گریٹ کھالی
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں دی گریٹ کھالی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ایک میچ کے دوران کھلی نے اپنے حریف برائن اونگ کو فلائی جیکس لگائے جس پر وہ بے ہوش ہو گئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے لیکن خالی پر ان کے قتل کا الزام نہیں لگایا گیا۔ کھالی اے پی ڈبلیو کے بگنرز کمیپ کے دوران اپنے غصے پر قابو نہ پا سکے اور ایک شخص کی زندگی چھین لی جس پر انہیں لاکھوں ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

ورن گینگن
گینگن نے 2009ء میں اپنے روم میٹ کو اٹھا کر زمین پر پھینک دیا جس پر وہ فوری دم توڑ گیا لیکن گینگن خوش قسمت رہا کہ مقتول کی فیملی نے ان پر کوئی الزام نہیں لگایا اور سزا سے بچ گئے۔

جوز گونزیلز
جوز گونزیلز اپنے حریف ریسلر بروزربراڈی سے کسی بات پر الجھ پڑا اور اس دوران وہ اتنا طیش میں آیا کہ چھری سے حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

جیمی سنوکا
جیمی سنوکا کو 1985ء میں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں قید ہوئی لیکن الزامات ثابت نہ ہونے کے باعث انھیں رہا کر دیا گیا تھا۔ سنوکا کا موقف تھا کہ جب وہ ریسلنگ میچ کے بعد واپس ہوٹل کے کمرے میں آیا تو اس کی گرل فرینڈ زندہ تھی لیکن اچانک اسے کچھ ہوا اور وہ دم توڑ گئی۔

برائن مائیکل
ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ 2010ء میں منسلک ہونے والے ریسلر برائن مائیکل ریسلنگ کے رنگ میں تو کامیابی نہ حاصل کر سکے لیکن اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ برائن مائیکل نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی دوست کو چھرا گھونپ کر قتل کیا تھا۔

ایکس بیکر
ایکس بیکر نے کسی ریسلر کو جان بوجھ کر نہیں مارا لیکن ان کے کچھ داو حریف کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔ 1971ء میں لڑائی کے دوران ایک زوردار مکا ان کے حریف ٹوریس کے دل پر لگا اور وہ وہیں دم توڑ گیا۔ ایک سال بعد ہی بیکر کے مدمقابل رے گنکل اچانک رنگ میں گرے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایکیٹوشی سیٹو
جاپانی ریسلر مٹ سوہارو مساوا جب اپنے حریف ایکیٹوشی سیٹو کے سامنے آئے تو زیادہ دیر کھڑے نہ رہ سکے۔ سیٹو نے اچانک اسے اٹھا کر زمین پر دے مارا تو مساوا بے ہوش ہو گئے اور ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔