معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

Fatima Suraiya Bajia

Fatima Suraiya Bajia

کراچی (جیوڈیسک) معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا انتقال کر گئیں، ان کی عمر 85 سال تھی۔ وہیکم ستمبر 1930 کو بھارتی کے ضلع کرناٹک میں پیدا ہوئیں۔

فاطمہ ثریا بجیا نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج پر بھی کام کیا۔ انہوں نے ٹی وی کیلئے شمع، عروسہ اور ان جیسی کئیمعروف سیریلز بھی تحریر کیں۔ انہوں نے حکومت سندھ کی مشیر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

فاطمہ ثریا بجیا تقسیم ہند کے فوراً بعد اپنے خاندان کےساتھ پاکستان منتقل ہوگئیں۔ وہ معروف دانش ورڈرامہ نگار ،اداکار، شاعر انور مقصود اور معروف ادیبہ ماہر امور خانہ داری اور کھانہ پکانے کی ماہر زبیدہ طارق کی بڑی بہن تھیں۔