یعقوب میمن کو پھانسی انصاف کا مذاق ہے: جسٹس کاٹجو

Yaqoob Memon

Yaqoob Memon

نئی دہلی (کامران غنی) ممبئی بم دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کی مجوزہ پھانسی کے خلاف ہندوستان کی کئی سرکردہ شخصیتیں کھل کر سامنے آ گئی ہیں۔

ان میں بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر شتروگھن سنہا، مشہور فلمی اداکار نصیر الدین شاہ، رام جیٹھ ملانی، منی شنکر ایر، مہیش بھٹ، سیتا رام یچوری سمیت بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ممبئی بم دھمکاکوں کے ملزم یعقوب میمن کو سپریم کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور پریس کلب اور انڈیا کے چیئر مین جسٹس کاٹجو بھی اس فیصلے کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ اپنے فیس بک صفحہ پر انھیں اس فیصلے کو غیر آئینی اور مضحکہ خیز بتایا ہے۔

جسٹس کاٹجو نے کہا ہے کہ انھوں نے اس فیصلے کی کاپیوں کو بہت ہی غور سے پڑھا ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ عدالت نے انھیں جس بنیاد پر مجرم قرار دیا ہے وہ انتہائی کمزور ہے۔انھوں نے مزید لکھا ہے کہ یہ سب جانتے ہیں کہ اپنے ملک میں پولیس کیسے ملزم سے گناہ قبول کرواتی ہے۔

وہ اس کے لیے ٹارچر تک کرتی ہے۔ اس سے قبل مشہور فلم اداکار سلمان خان نے بھی اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔