رواں سال صدقہ فطر 100 روپے فی کس مقرر

Mufti Muneeb ur Rehman

Mufti Muneeb ur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں سال صدقہ فطر100 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے مطابق عام مارکیٹ میں سوا 2 کلوگندم کے آٹے کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے100 روپے صدقہ فطر مقرر کیا گیا ہے۔

مفتی منیب الرحمن نے بتایا کہ جو صاحب حیثیت لوگ کھجوراور کشمش کی قیمت کے مطابق صدقہ فطرادا کرناچاہتے ہیں وہ بالترتیب 240،1280 اور2560 روپے فی کس کے حساب سے صدقہ فطر ادا کر سکتے ہیں۔

مفتی منیب نے لوگوں سے اپیل کی کہ عیدالفطر سے جتنا جلد ممکن ہو صدقہ فطر کی رقم ادا کر دی جائے تاکہ غریب اور مستحق لوگ بھی عید کی تیاریوں میں شامل ہوسکیں۔