3 سال گزر گئے، الیکشن کمیشن انتخابات 2013ء کی رپورٹ جاری نہ کر سکا

 Election Commission

Election Commission

کراچی (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کی مثالی کارکردگی واقی لائق تحسین ہے۔ الیکشن 2013ء کی رپورٹ تین سال گزرنے کے باوجود جاری نہیں ہو سکی۔ پچھلا معاملہ نمٹائے بغیر آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

انتخابی ضوابط کے مطابق عام انتخابات کے بعد اس پر تفصیلی رپورٹ شائع کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ رپورٹ میں الیکشن 2013ء پر اخراجات اور خامیوں کو سامنے لایا جانا تھا۔

مقناطیسی سیاہی اور اضافی بیلٹ پیپرز کا معاملہ بھی اس کا حصہ ہونا چاہئے۔ عام انتخابات میں سامنے آنے والی پارٹی پوزیشن بھی رپورٹ میں شامل ہوتی ہے۔

عام طور پر رپورٹ عام انتخابات کے ایک سال تک جاری کر دی جاتی ہے۔ اس بار الیکشن کمیشن نے خراب کارکردگی کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔