نیا سال، نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس 48 ہزار کی بلند ترین سطح پر

Pak Stock Exchange

Pak Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے کاروباری روز ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 470 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 280 کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔

نئے سال کے پہلے کاروبار روز میں حصص بازار میں سرمایہ کار سرگر م نظر آرہے ہیں۔ کاروبار کے دوران شیئرزکی خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 470 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس نے نا صرف 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا بلکہ کاروبار کے دوران 48 ہزار 280 کی نئی ریکارڈ سطح قائم کردی۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دسمبر 2016 کے اختتام کے بعد سرمایہ کار مختلف سیکٹرز کے مالی نتائج بہتر آنے کی امید کررہے ہیں، جس کہ وجہ سے حصص بازار میں مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔