اگلے ایک ہزار سال میں زمین سے بنی نوع انسان کا خاتمہ ہو سکتا ہے

Stephen Hawking

Stephen Hawking

معروف طبیعات دان اسٹیفن ہاکنگ نے خبرادر کیا ہے کہ اگلے ایک ہزار برس میں انسان کو کسی اور سیارے میں اپنا ٹھکانہ ڈھونڈنا ہو گا کیونکہ اس عرصے میں زمین سے بنی نوع انسان کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے جوہری جنگ، جینیاتی وائرس اور گلوبل وارمنگ کونسل انسانی کے ممکنہ خاتمے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

اسٹیفن ہاکنگ مصنوعی ذہانت کو بھی بنی نوع انسان کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو نئی دنیاؤں کی تلاش کے ساتھ ساتھ زمین کو بچانے کی جنگ بھی لڑنی ہو گی۔