اگلے دس سالوں تک حج سیزن شدید ترین گرمیوں کی لپیٹ میں

Hajj

Hajj

ریاض (جیوڈیسک) دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین ہر سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں۔ سعودی عرب جس کا شمار صحرائی خطے میں ہوتا ہے اور یہاں گرمی بھی شدید ہوتی ہے۔

سعودی حکام کی ایک رپورٹ کے مطابق آئندہ آنے والے دس سالوں میں حج کا سیزن ستمبر، اگست، جولائی اور جون میں آئے گا جس سے زائرین کی مشکلات میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ زائرین ہیٹ سٹروک سمیت شدید گرمی سے پیدا ہونیوالی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ مکہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں ان دس سالوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا اور حج زائرین کو احتیاط کرنی ہو گی اور اپنے سر کو ڈھانپنے کیساتھ ساتھ پانی کے زیادہ استعمال کو ترجیح دینا ہو گی۔ اس دوران زائرین کو اپنے آپ کو سورج کی شعاعوں سے بچانے کیلئے چھتری کا استعمال بھی ضرور کرنا ہو گا۔

واضح رہے گزشتہ سال بھی ہزاروں کی تعداد میں زائرین ہیٹ سٹروک اور گرمی سے پیدا ہونیوالی جلدی بیماریوں کا شکار ہو گئے تھے۔