سال 2015ء: سٹیون سمتھ ٹیسٹ اور مارٹن گپٹل ون ڈے کے بہترین بلے باز قرار

Steven Smith and Martin Guptill

Steven Smith and Martin Guptill

آسٹریلیا (جیوڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ کی کیٹگری میں آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ بازی لے گئے جنہوں نے 1474 رنز بنائے۔ انگلش کپتان الیسٹیر کک دوسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر رہے۔

ون ڈے فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 1459 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔ نیوزی لینڈ ہی کے کین ولیمسن 1317 رنز بنا کر دوسرے جبکہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز 1193رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں افغانستان کے محمد شہزاد 297 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے دوسری جبکہ زمبابوے کے شین ولیمز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔