یمن : امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 مشتبہ دہشتگرد ہلاک

Drone Missile Fire

Drone Missile Fire

صنعا (جیوڈیسک) امریکی فوج کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4 مشتبہ دہشتگرد مارے گئے۔

یمنی سکیورٹی ذرائع نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ امریکی ڈرون سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے اس میں سوار چاروں مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

حملہ البدایا صوبے کے مقام صوما میں کیا گیا۔