یمن: امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، 70 القاعدہ جنگجو ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

واشنگٹن (جیوڈیسک) پنٹاگون نے کہاہے کہ امریکی فضائیہ نے یمن میں القاعدہ کے عسکری تربیتی کیمپ پر شدید ضرب لگائی، جس کے نتیجے میں 70 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پنٹاگون کے ترجمان پیٹر کوک نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایاکہ حملے میں یمن میں القاعدہ تنظیم کو نشانہ بنایا گیا جو امریکیوں کے خلاف حملوں کے لیے یمن کو بطور مرکز استعمال کرنا چاہتی ہے ۔پیٹر کوک نے کہاکہ نشانہ بنائے جانے والے تربیتی کیمپ کو القاعدہ کے 70 سے زائد جنگجو استعمال کر رہے تھے۔

کوک نے مزید کہا کہ ہم کارروائی کے نتائج کا جائزہ لیتے رہیں گے، تاہم ابتدائی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ القاعدہ کے درجنوں جنگجوؤں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ تنظیم کئی مغربی اہداف کو نشانہ بنا چکی ہے جن میں 2009 میں امریکا جانے والے ایک طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش شامل ہے۔