یمن میں اسلحہ ڈپو میں دھماکا، اتحادی افواج کے 60 اہلکار ہلاک

Yemen Explosion

Yemen Explosion

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے علاقے ماریب میں اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں اتحادی ممالک کے ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد 60 ہو گئی۔

گزشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعا سے متصل علاقے ماریب میں اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 60 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 45 کا تعلق متحدہ عرب امارات، 10 کا سعودی عرب جب کہ 5 کا تعلق بحرین سے ہے۔

حکام کے مطابق ہلاکتیں اسلحہ ڈپو میں دھماکے کی وجہ سے ہوئی تاہم متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ کا کہنا ہے کہ باغیوں کی جانب سے اسلحہ ڈپو میں میزائل فائر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔