یمن : فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، 65 باغی ہلاک

Yemen Blast

Yemen Blast

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں امن کوششوں کے باوجود سرکاری افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ ایک روز میں مختلف شہروں میں ہونے والے جھڑپوں میں 65 حوثی باغیوں کو ہلاک کیا گیا۔ سب سے زیادہ باغی دارالحکومت صنعا میں ہلاک کیے گئے ہیں۔

یمنی حکومت نے باغیوں پر 85 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔