یمن میں بچوں کی اموات؛ اقوام متحدہ نے سعودی اتحاد بلیک لسٹ کر دیا

Yemen,

Yemen,

صنعا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں فضائی حملوں میں سیکڑوں بچوں کی اموات پر سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کو اپنی سالانہ بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں 14 ملکوں میں بچوں کے خلاف جرائم کا ذکر کیا گیا ہے۔ نئی فہرست میں شیعہ باغیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے بچوں اور مسلح تنازعات سے متعلق مندوب کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن میں جاری اور مسلسل پھیلتے ہوئے بحران نے لڑکیوں اور لڑکوں پر ہولناک اثرات مرتب کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس خاص طور پر سعودی اتحاد کی کارروائیوں کے نتیجے میں یمن میں 785 بچے ہلاک اور ایک ہزار168 زخمی ہوئے۔