یمن کے شہر المکلا میں پانچ خودکش حملے، 42 افراد ہلاک

Yemen Blast

Yemen Blast

صنعا (جیوڈیسک) سیکورٹی حکام کے مطابق خود کش حملہ آوروں کا نشانہ فوجی تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل بھی ہیں۔ زخمیوں میں پانچ شہری اور پچیس فوجی ہیں۔ جنہیں اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور نے فوج کے ہیڈکوارٹر کو جبکہ باقیوں نے چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ المکلا جنوبی صوبہ حضر موت کا صدر مقام ہے اور ایک برس سے زائد عرصہ تک القاعدہ کے قبضے میں رہا ہے۔

رواں برس اپریل میں صدر ہادی منصور کی حامی افواج نے سعودی اتحاد کی مدد سے شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا تھا۔