یمن میں سیلاب کے باعث 6 افراد ہلاک

Yemen Flood

Yemen Flood

یمن (جیوڈیسک) یمن میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے باعث ابتدائی اندازے کے مطابق 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے دو مکانات مکمل طور پر مسمار ہوگئے ہیں جبکہ 8 مکانات اور 6 کاروباری اداروں کو مالی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

علاقے میں کئی ایک کھمبوں کے گرنے کی وجہ سے کئی ایک علاقوں میں بجلی منقطع ہے۔