یمن میں پانچ روز کے لیے تمام متحارب گروپوں کی جنگ بندی کو سراہتے ہیں۔ احسان باری

Ihsan Bari

Ihsan Bari

ہارون آباد : قائد اللہ اکبر تحریک پاکستان ڈاکٹر احسان باری نے سعودی عرب کی اپیل پر یمن میں پانچ روز کے لیے تمام متحارب گروپوں کی جنگ بندی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب کلیدی کردار ادا کرے اپنے وفود بیرون ملک بھیجیں تاکہ صلح کا عمل مستقل ہو جائے اور عالم اسلام تباہی سے بچ جائے۔

56اسلامی ممالک مل کرفوراً عَطف ، عَطنا اور عَطب بنائیںتاکہ عالم اسلام کی ابھرتی ہوئی طاقت کا رعب و دبدبہ قائم ہو اور کسی بھی اسلامی ملک کے ساتھ آئندہ ظلم و بربریت کا کردار نہ دھرایا جاسکے۔انہوں نے امریکہ کی طرف سے مشرق و سطیٰ کے ایک بااثر ملک کو 1300کلسٹر بموں کی فروختگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے کہ جب 112ممالک نے عالمی دستاویز کے ذریعے ان بموں کے استعمال اور تیاری کے خلاف قرار داد منظور کر رکھی ہے تو اب ان کی فروختگی سے مسلمان ہی تباہ ہوں گے اور ان کے خون سے رنگین کیے گئے اربوں ڈالر امریکی بنکوں میں پہنچ جائیں گے۔

او آئی سی موثٔرکردار ادا نہیں کر رہی عرب لیگ جیسے غیر اسلامی نام بھی تبدیل کرڈالیں ساٹھ سے زائد ممالک کی نیٹو فورسز نے افغانستان میں نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے اور اسے تورا بورا بنا ڈالا اب وقت آپہنچا ہے کہ56اسلامی ممالک اپنی اللہ اکبر تحریک فورس (عطف)F AATبنائیں جس میں تمام ممالک حصہ بقدر جسہ اپنی افواج کو شامل کریں اسی طرح اپنی اللہ اکبر تحریک نیوز ایجنسی( عَطنا )AATNAبنائیں تاکہ کفار کے غلیظ پراپیگنڈوں کا مؤثر جواب دیا جاسکے اسی طرح سے غیر سودی بنک اللہ اکبر تحریک بینکس(عطب )AATBبنائے جائیں اور تمام ممالک کے سربراہان ، تجار و کاروباری حضرات ،سوئٹزر لینڈ و دیگر بنکوں سے نکال کراسلامی بنکوں میں جمع کروائیں۔

شاہ فیصل شہید کی طرح تیل کی دولت کو بطور ہتھیار استعمال کریں تو امید قوی ہے عالم اسلام کا اتحاد لوہے کے چنے ثابت ہو گا اوراغیار کی ساری سازشیں ناکام و نا مراد ہو جائیں گی۔