یمن: حوثی باغیوں اور ملیشیاء کے درمیان جھڑپیں، دس افراد ہلاک

Houthi Rebels

Houthi Rebels

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے شہر تعز میں حوثیوں اور ملیشیاء کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ لڑائی پانچ روزہ جنگ بندی کے باوجود ہوئی۔

جنگ بندی کا مقصد کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے لڑائی سے متاثرہ لاکھوں افراد کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات سمیت دیگر امداد فراہم کرنا ہے۔

جنگ بندی کے خاتمے کے بعد صدر ہادی کی حکومت کی طرف سے یمنی سیاسی گروپوں کے درمیان کانفرنس کل منعقد کی جارہی ہے