یمن: حوثی باغیوں نے صنعاء میں حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا

Meeting

Meeting

یمن (جیوڈیسک) یمنی حوثی باغیوں کی نام نہاد سیاسی کونسل نے ایک اور اشتعال انگیز قدم اٹھاتے ہوئے صنعاء میں عبدالعزیز بن حبتور کی سربراہی میں حکومت تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حکومت کی کابینہ میں 42 وزراء کو نامزد کیا گیا ہے جن کو اتحادیوں اور سابق صدر علی صالح کے حامیوں درمیان تقسیم کیا گیا ہے۔

کابینہ میں دفاع، داخلہ اور خارجہ امور کی وزارتوں کو معزول صدر علی صالح کے حامیوں کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ وزارت خزانہ، سول سروس، پلاننگ اور بین الاقوامی تعاون سمیت تعلیم، ذرائع ابلاغ، انصاف اور وزارت قانون کے قلم دان حوثی باغیوں نے اپنے پاس رکھے ہیں۔

حوثی باغیوں کی جانب سے یہ تازہ ترین اقدام اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے یمن میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے۔