یمن: فوجی کیمپ پر خود کش حملہ، 49 اہلکار ہلاک، 60 زخمی

Yemen Blast

Yemen Blast

صنعا (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شہر عدن میں واقع ایک فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 49 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق فوجی اپنی تنخواہیں لینے کے لئے عدن شہر کے شمال مشرق میں واقع سولبان آرمی بیس میں جمع تھے کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں 20 فوجی موقع پر ہی ہلاک جبکہ بیشتر نے اسپتالوں دم توڑا۔

اسپتال میں منتقل کیے گئے بیشتر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خود کش حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انکے حملہ آور نے خود کو فوجی کیمپ میں اڑایا۔