یمن : نماز عید کی ادائیگی کے دوران دھماکہ، 15 نمازی شہید، متعدد زخمی

Yemen

Yemen

یمن (جیوڈیسک) نماز عید کی ادائیگی کے دوران مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، دھماکے کے بعد ہر طرف بھگدڑ مچ گئی اور چیخ و پکار کی آوازیں آنے لگیں۔

سانحے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ، پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کر کے شوہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔