یمن میں پہلی ترجیح حوثیوں کی بجائے القاعدہ سے جنگ ہے: سعودی وزیر خارجہ

Minister Adel al jabir

Minister Adel al jabir

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور داعش دو دہشت گرد تنظمیں ہیں۔

جن کا قلع قمع ضروری ہے۔ عادل الجبیر نے مزید کہا کہ حوثی یمنی شہری اور ہمارے ہمسائے ہیں جن سے مذاکرات کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے حوثیوں اور یمنی حکومت کے درمیان کویت میں جاری مذاکرات سے متعلق امید افزا خیالات کا اظہار کیا۔