حوثی باغیوں کی سعودیہ میں داخل ہونے کی کوشش، جوابی کارروائی میں حملہ پسپا

Yemen Rebels

Yemen Rebels

جازان (جیوڈیسک) حوثی باغیوں اور ان کے حلیف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی ماتحت ملیشیا نے اپنی فوجی گاڑیوں کے ہمراہ سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سعودی بارڈر فورسز اور عرب ممالک پر مشتمل اتحادی فوج نے مشترکہ جوابی کارروائی میں دشمن کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دشمن کو پسپا کر دیا ہے۔

باغیوں کے حملے میں متعدد اڈے اور لانچنگ پیڈ بھی تباہ ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا کے جنگجوئوں نے سعودی عرب کے اندر راکٹ داغے اور ساتھ ہی انہوں نے سرحد عبور کر کے مملکت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی مگر بارڈر فورس اور اتحادی طیاروں کی جوابی کارروائی میں دشمن کو فرار ہونا پڑا ہے۔

سعودی عرب کے اپاچی جنگی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مملکت کے ساحلی شہر جازان سے متصل حوثیوں کے فوجی اڈوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ سعودی فوج نے یمن کی سرحد کے اندر حوثیوں کی جانب سے نصب کردہ ہزاروں بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔