یمن: صنعا میں کار بم دھماکہ، 28 افراد ہلاک

Sanaa Blast

Sanaa Blast

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں کار بم دھماکے میں 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حملے میں حوثی رہنماوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔