یمن میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری، 15 افراد ہلاک

 Saudi Allied Planes, Bombing

Saudi Allied Planes, Bombing

صنعا (جیوڈیسک) عینی شاہدین کے مطابق اتحادی طیاروں نے دماہر صوبے میں حوثی باغیوں کے حامی قبائلی سردار کے گھر کو نشانہ بنایا جس سے پندرہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے۔

حملے کے وقت گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی تاہم فضائی کارروائی کے حوالے سے اتحادی افواج کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اس سے پہلے اتحادی افواج نے ایک شادی کی تقریب پر کیے جانے والے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔ اس حملے میں ایک سو تیس سے زائد افراد مارے گئے تھے۔