یمن: سکیورٹی چیک پوسٹ پر 2 خود کش حملے، 22 افراد ہلاک

Yemen Security Checkpoints,Attack

Yemen Security Checkpoints,Attack

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے شہر عدن میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر 2 خود کش حملوں میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو بم دھماکے اُن سرحدی چیک پوسٹس کے قریب ہوئے جو اتحادی افواج کے زیر استعمال تھیں۔ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔