یمن میں جنگ بندی خوش آئند ہے، خوراک اور ادویات کی ترسیل آسان ہو گی: امریکا

Mark Toner

Mark Toner

واشنگٹن (جیوڈیسک) پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے یمن میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین معاہدے کی پاسداری کریں گے۔ جنگ بندی سے عالمی امدادی اداروں کو خوراک اور ادویات کی ترسیل میں آسانی ہو گی۔

انہوں نے کہا جنگ بندی معاہدہ امن مذاکرات کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ شام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان مارک ٹونر نے تشدد میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے حکومتی فورسز کو اسکا ذمہ دار قرار دے دیا۔

تشدد میں اضافہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔