یمنی حکومت اور حوثی باغی امن مذاکرات میں شرکت کرنے پر تیار

 Yemen Rebel

Yemen Rebel

صنعا (جیوڈیسک) ایک بیان میں خصوصی نمائندہ برائے یمن اسماعیل اولد شیخ محمد نے کہا ہے کہ مذاکرات میں جنگ بندی اور پر امن سیاسی نظام کی بحالی پر بات چیت ہو گی۔

انہوں نے یمنی صدر عبد ربو منصور ہادی اور مخالف دھڑوں کے مذاکرات میں شرکت کرنے کے فیصلے کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا بات چیت میں حوثیوں کی قابض علاقوں سے دستبرادری اور امن معاہدے کے لئے فریم ورک بنانے کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

رواں برس مارچ سے یمن میں جاری لڑائی میں ساڑھے چار ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔