یمن : صدر منصور ہادی کی فوج کا صنعا کی جانب پیش قدمی کا دعویٰ

Iraq Army

Iraq Army

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے صدر منصور ہادی کی حامی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دارالحکومت صنعا کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں اور صرف 50 کلومیٹر دور ہیں۔

فوج نے صحافیوں کو پہاڑی علاقے نیہم کا دورہ کروایا جسے سخت لڑائی کے بعد حوثی باغیوں کے قبضے سے چھڑوایا گیا ہے۔ حوثی باغی دارالحکومت صنعا پر دو ہزار چودہ سے قابض ہیں۔

جن کے خلاف سعودی عرب اور اسکے اتحادی ممالک فضائی حملے کر رہے ہیں۔ ادھر جنوبی شہر عدن میں ایک خود کش حملے میں پولیس کے سربراہ کرنل عبدالحلیمی سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔