یمنی باغیوں کے سعودی عرب پر کلسٹر بموں سے حملے

Cluster Bombs

Cluster Bombs

سعودی عرب (جیوڈیسک) یمن سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر داغے گئے “کارگو” نامی بموں کی تصاویر حاصل۔ انتہائی ملک سمجھے جانے والے یہ بم کوئی عام اسلحہ نہیں بلکہ کلسٹر بم ہیں جن کے ذریعے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں جازان اور نجران کو مسلسل نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ملنے والی کلسٹر بموں کی تصاویر کی سعودی انجینینرنگ کور اور جازان ونجران میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تصاویر میں دکھائے گئے بم کی شناخت Cargo – 9M27K کے نام سے کی گئی ہے جو انتہائی مہلک کلسٹر بم کہلاتا ہے۔

حالیہ کچھ عرصے کے دوران یمن میں حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کی جانب سے “کارگو” میزائلوں کے 30 کے قریب حملے کیے گئے۔ ان میں سے بیشتر حملے ناکام بنا دیے گئے۔ تازہ کلسٹر بم حملہ تین روز قبل نجران کے علاقے میں کیا گیا تھا مگر سعودی فورسز نے میزائل کو فضاء ہی میں تباہ کر دیا تھا۔

کم فاصلے تک مار کرنے والے یمنی باغیوں کے زیراستعمال بم بھی کم خطرناک نہیں۔ ان بموں میں لوہے کا برادہ اور میخیں استعمال کی جاتی ہیں۔ اپنے ہدف پر لگنے کے بعد یہ زور دار دھماکے سے پھٹتے ہوئے اپنے قرب وجوار میں زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانے کا موجب بنتا ہے۔