کروڑ لعل عیسن: گزشتہ روز ملک الیکٹرونکس پر چوری کی واردات

Malik Electronics Robbery

Malik Electronics Robbery

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) گزشتہ روز ملک الیکٹرونکس پر چوری کی واردات، تین افراد سے میں دو افراد دو یو پی ایس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ گئے جبکہ ایک ملزم یوپی ایس لے کر فرار۔دو ملزمان پولیس کے حوالے کر دیا گیا تفصیل کے مطابق ملک الیکٹرونکس پر دو افراد مجاہد خان ولد ایوب خان پٹھان قوم سلیمان خیل سکنہ دریا خان محمد خان ولد رحیم خان سلیمان خیل اور ان کا نا معلوم ساتھی اور کافی دیر تک سیف الماری چیک کرتے رہے۔

مالک دکان ملک محمد اسماعیل کھوکھر اپنے دیگر مہمانوں کو باہر چھوڑنے کیلئے گیا تو چوروں نے بڑی مہارت سے بیلٹ کے ساتھ دو نوں نے ایک ایک یو پی ایس اپنی کمر کے ساتھ قمیض کے نیچے باندھ کر اوپر چادھرے لے لیں ،ملک اسماعیل کے بیٹے ملک طارق شاہد کے بیٹے جب اندر آئے تو انہیں شک پڑا تلاشی لینے پر دونوں افراد سے ایک ایک یوپی ایس برآمد ہو ا جس پر پولیس تھانی کروڑ کو اطلاع دی گئی اور غل محمد ASIنے موقع پر پہنچ کر دو کو گرفتار اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔