کل کے ریفرنڈم میں ہر کس ضرور حصہ لے، رجب طیب ایردوان

 Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ کل منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں ہر کس اپنا اپنا حق ِ رائے دہی استعمال کرنا چاہیے۔

صدر ِ ترکی نے استنبول کے علاقوں تُزلا اور کارتال میں عوامی جلسوں میں کہا ہے کہ کل قطعی طور پر ہر کس کو پولنگ میں حصہ لینا چاہیے، ریفرنڈم کے سرکاری نتائج سامنے آتے تک ہم اس عمل کا بڑی توجہ سے جائزہ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ “ایک صد سال قبل عثمانیوں کو بیمار شخص سے تعبیر کیا جاتا تھا۔ اب بیمار ی کی شکار یورپی یونین ہے، اس کی معیشت کساد بازاری کی شکار ہے، ان کے خارجہ قرضوں میں سرعت سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ہمارے ہمسائے یونان کو جرمنی نے 400 ارب یورو کا قرضہ دے رکھا ہے۔ کیا ترکی کو کسی ایسے دردِ سر کا سامنا ہے ، ہر گز نہیں۔ ”