پی ایف یوسی نوجوان کالم نگاروں کے لیے ”ماں” کا درجہ رکھتی ہے: فرخ شہباز وڑائچ

Farrukh Nawaz Waraich

Farrukh Nawaz Waraich

لاہور : نوجوان قلم کاروں کی نمائندہ جماعت پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کا چوتھا یومِ تاسیس اس امید اور دعاؤں کے ساتھ منایا گیا کہ یہ تنظیم دن دگنی’رات چگنی ترقی کرے اور نوجوان کالم نگاروں کی ذہنی آبیاری کے ساتھ ساتھ ان کو شعبہ صحافت میں متعارف کرانے کا کام بہترین طریقے سے سرانجام دے۔اس تقریب میں تنظیم کے موجودہ مرکزی عہدے داران سمیت سابق عہدے داران نے بھی خصوصی شرکت کی۔

شرکائے تقریب کا کہنا تھا کہ الحمدللہ’ پی ایف یوسی کامیابیوں کی منازل طے کرتے ہوئے آج ایک مضبوط اور مستحکم صحافتی تنظیم کی صورت میں میڈیا کے آسمان پر موجود ہے جس کے وجود سے اب کوئی انکار نہیں کر سکتا۔پی ایف یوسی نوجوان کالم نگاروں کے لیے ”ماں”کا درجہ رکھتی ہے جوگزشتہ چار سالوں سے جونیئراور سینئر کالم نگاروں کے درمیان مکالمہ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ آج سے چارسال پہلے یکم جنوری 2013کو اس تنظیم کی بنیاد چار لوگوں نے ڈالی’مگرتنظیم کی کارکردگی کودیکھتے ہوئے نوجوان کالم نگار اس تنظیم کا حصہ بنتے گئے اور آج یہ تنظیم ایک کارواں کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

تقریب کے اختتام پر یومِ تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور تنظیم کی بہتری کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ قاسم علی صاحب کے سسر کے لیے دعائے مغفرت اور ساجد خان صاحب کے لیے دعائے صحت کی گئی۔

جاری کردہ
حافظ محمد زاہد
مرکزی سیکریٹری اطلاعات’پی ایف یوسی
0321-4291904

گزشتہ چار سالوں سے جونیئراور سینئر کالم نگاروں کے درمیان مکالمہ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔جنرل سیکریٹری محمد نورالہدیٰ کا کہنا تھا کہ آج سے چارسال پہلے یکم جنوری 2013کو اس تنظیم کی بنیاد چارلوگوں نے ڈالی’مگرتنظیم کی کارکردگی کودیکھتے ہوئے نوجوان کالم نگار اس تنظیم کا حصہ بنتے گئے اور آج یہ تنظیم ایک کارواں کی شکل اختیار کر چکی ہے۔