ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کا بائیکاٹ

Young Doctors

Young Doctors

کوئٹہ (جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج سے بلوچستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 12 روز کی ٹوکن ہڑتال کے بعد آج کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بی ایم سی ہسپتال اور دیگر سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا ۔ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈیز میں حاضر نہیں ہوں گے ۔ سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈاکٹروں کے بائیکاٹ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں کریں گے ۔