مائننگ انجنیئر محمد ابراہیم لغاری انتقال کر گئے

Talhar Engineer Ibrahim Laghari Ki Aakhri Tasweer

Talhar Engineer Ibrahim Laghari Ki Aakhri Tasweer

تلہار (نمائندہ) تلہار کے سیاسی سماجی شخصیت کے مالک نوجوان مائننگ انجنیئر محمد ابراہیم لغاری مختصر عرصہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا رہنے کے باعث 50 برس کی عمر میرپور خاص کی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی تلہار کے سیاسی سماجی اور شہری حلقوں میں سوگ کی لہر چھا گئی لواحقین میں انہوں نے ایک بیوا 2 فرزند اور5 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں جمہوریت کی بحالی کیلئے 1983 میں جو تحریک چلی اس میں انہوں نے جیل کی عقوبتیں برداشت کیں اور ایک غریب خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود محنت کرکے مائننگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اپنے شاگردی دور میں وطن دوست اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے رہنما رہے۔

اس وقت وہ تھرپارکر میں مائننگ کی ایک کمپنی سے وابسطہ تھے ان کی زندگی کا طویل عرصہ محنت کشوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے گذرا ان کے جنازے میں شہریوں ، انجینئروں، معززین،جیل کے پرانے ساتھیوں اور لغاری برادری کے لوگوں نے شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان نورمحمد شاہ میں اشکبار آنکھوں سے سپردخاک کردیا گیا۔