نوجوان پاکستان کے مقدر کا ستارہ ہیں۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ

لاہور : پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں یوتھ کے عہدے داران کے اعزاز میں تقریب تعیناتی کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی نارتھ پنجاب پی ٹی آئی کے صدر عامر محمود کیانی تھے دیگر خاص مہمانوں میں حسنین ملک ملک عظیم ساجد قریشی ہارون کمال ہاشمی سردار ناصر تھے اس موعقع پر عامر کیانی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ان کے بغیر کوئی جد وجہد کامیاب نہیں ہو سکتی مجھے آج تمام تحصیوں کے صدور سیکرٹریز کو نوٹیفیکیشن دیتے ہوئے دلی خوشی ہوئی ہے ۔ضلع راولپنڈی نوید افتخار افتخار چودھری کی قیادت میں بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے۔مجھے امید ہے دیگر اضلاع کے نوجوان بھی اسی جذبے سے کام کریں گے۔انصاف یوتھ ونگ کے صدر نوید افتخار چودھری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کے دئے ہوئے احکامات پر عمل کر رہے ہیں اللہ کے کرم سے قلیل عرصے میں راولپنڈی کی تما تحصیلوں میں تنظیم سازی مکمل کرکے آج آپ کے ہاتھوں سے نوجوان قیادت کو اسناد تعیناتی دے رہے ہیں۔اس موقع پر شیخ فہد ضلعی جنرل سیکریٹری نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے راولپنڈی ڈویزن کے صدر ملک عظیم نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں دو سو کے قریب نامزد اراکین نے شرکت کی۔تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تقریب سے ضلع راولپنڈی کے صدر ہارون کمال ہاشمی سردار ناصر ساجد قریشی ملک حسنین نے بھی خطاب کیا۔انجینئر عطا اللہ شادی خیل مصروفیات کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے۔تقریب کے شرکاء کے لئے پر تکلف عصرانہ دیا گیا۔اس موقع پر عامر کیانی کے ساتھ نوجوان سلفیاں بنواتے رہے ۔ٹیم آئی کے اپ ڈیٹس بھی شریک تھی۔

PTI Youth Wing

PTI Youth Wing

PTI Youth Wing

PTI Youth Wing

PTI Youth Wing

PTI Youth Wing