نوجوان آل راؤنڈر حسن علی گروئن انجری کا شکار

Hasan Ali

Hasan Ali

کنگسٹن (جیوڈیسک) میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے دوران نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

پی سی بی میڈیا کے مطابق حسن علی کو گروئن انجری ہو گئی ہے جس کے بعد ان کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں پٹھے کے کھچاؤ کی تصدیق ہوئی۔

ٹیم آفیشلز نے امید ظاہر کی ہے کہ حسن علی ٹیسٹ سیریز سے پہلے ہی مکمل فٹ ہو جائیں گے اور اکیس اپریل سے شیڈول ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں حسن علی نے تباہ کن باؤلنگ کرکے مخالف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

انہوں نے 38 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اس میچ میں قومی ٹیم نے 74 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔

اس میچ میں شائی ہوپ، کیرن پاؤل، جیسن ہولڈر، ایشلے نرس اور الزاری جوزف ان کا نشانہ بنے۔